علی گڑھ سکول و کالج کا نیا انتظامی بورڈ بنانے کی تیاریاں
ملتان(نیوز رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ ملتان کی تاریخ علی گڑھ سکول وکالج کے ذکر بغیر ادھوری ہے اس ادارے کے سربراہ ، ممبرز اوراساتذہ کرام سمیت جن افراد نے اس تعلیمی ادارے کو سینچا ہے انہیں یقین دلاتے ہیں مستقبل میں اپ کے معاملات میں مزید (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بہتری آئے گی جس نظریے کے تحت یہ تعلیمی ادارہ وجود میں آیاتھااسی نظریہ کے تحت چلایاجائیگا اس ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے علی گڑھ کالج میں نئے داخلوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورانتظامی ومالی معاملات میں بہتری لائے جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے علی گڑھ سکول وکالج کاکنٹرول سنبھالنے کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کمشنر ملتان نے ادارے کے سٹاف کو یقین دہانی کراتے ہوئے تمام اساتذہ اورسٹاف بد ستور اپنی خدمات جاری رکھیں اورطلباء وطالبات کے والدین کوبھی ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراہتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ کالج کی اراضی واگزار کراکے احسن کارکردگی کاثبوت چاہیے تقریب سے ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ علی گڑھ کالج کی 19کنال سے زائد اراضی کاعرصہ دراز سے غیر قانونی استعمال جاری تھا اور اسے کمرشل استعمال بھی کیاجارہاتھا تاہم ماضی کی جانب سے دیکھنے کی بجائے مستقبل کوسامنے رکھتے ہوئے کمشنر ملتان عمران سکندربلوچ کی قیادت میں اس تعلیمی ادارے کو جدید خطوط استوار کیاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ علی گڑھ سکول وکالج کانیا انتظامی بورڈ تشکیل دیاجائے گااور محکمہ ایجوکیشن کے سینئر افسران کی سرپرستی حاصل ہوئی تقریب کے دوران مولوی سلطان عالم نے انتظامی کنٹرول ملتان ایجوکیشن اتھارٹی کو سونپ دیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرریونیو ڈاکٹر نواز ڈائریکٹر پھاٹا طاہر جاوید انصاری ، منصور حیات ، لیگل ایڈوائزر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ نرگس نشاط ودیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ دریں اثنائضلعی انتظا میہ ملتا ن کی جا نب سے گز شتہ رو ز قبضہ مافیا کے خلا ف طو یل جد دجہد کے بعد علی گڑ ھ سکو ل وکالج کی سر کا ری ارا ضی اور عما رت کا مکمل کنٹرو ل سنبھا ل لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک اور مو لو ی سلطا ن عا لم کے مابین گز شتہ دنو ں ایک معا ہد ے کے بعد پر امن اند از میں رضا کا ر انہ طو ر پر علی گڑ ھ سکول وکا لج کو ضلعی انتظا میہ کے حوا لے کیا گیا۔واضح رہے کہ سرکا ر کی 19 کنا ل سے زائد زار ضی 1962 میں لیز پر دی گئی جس کے بعد 1992 میں لیز ختم ہو نے کے با وجود قابضین کی جا نب سے اس ارا ضی کا غیر قا نو نی استعما ل جا ری رکھا گیا۔ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے گز شتہ برس بھی اس ارا ضی کا قبضہ حاصل کیا گیا۔تا ہم عدا لتی احکا ما ت پر معاملہ التو اء4 کا شکا ر ہو گیا۔گز شتہ دنو ں کمشنر ملتا ن عمر ان سکندر بلو چ کی سر پر ستی میں ڈ پٹی کمشنر مدثرر یا ض ملک نے گرینڈ آ پر یشن کر تے ہو ئے علی گڑ ھ سکو ل و کا لج سے ملحقہ 23 غیر قا نو نی دکا نو ں کو مسما ر کر کے کئی کنا ل ار اضی وگزا ر کر ائی جس کے بعد ایک معا ہد ے کے ذریعے تما م ارا ضی اور سکول کا کا کنٹرو ل بھی گزشتہ روز ضلعی انتظا میہ نے حا صل کر لیا۔اس ضمن میں تقر یب ے دور ان ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ علی گڑ ھ سکو ل وکالج میں صر ف 59 طلبا ء4 زیر تعلیم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ طلبا ء4 کے والدین کی امنگو ں کے تحت ضلعی انتظا میہ نے سکو ل و کا لج کے انتظا ما ت ممکنہ تعلیم کے حوالے کر دیے ہیں۔جلد ہی علی گڑ ھ سکول کو ملک کے بہتر ین تعلیمی ادا رو ں کی صف میں کھڑا کر دیا جا ئے گا۔دریں اثنا ء4 گزشتہ روز علی گڑ ھ سکو ل وکا لج کا ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد شہر یو ں کی جانب سے بھر پور خو شی کااظہا ر کیا گیا۔شہر یو ں نے کہا کہ عر صہ درازسے علی گڑ ھ سکو ل کے نا م پر طلبا ء کے مستقبل سے کھیلا جا رہا تھا امید ہے کہ ضلعی انتظا میہ بھر پور اقداما ت کر کے اس ادا رے کی سا کھ بحا ل کر ے گی۔