بہاولپور، فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل متعدد افراد تھانوں میں بند

بہاولپور، فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل متعدد افراد تھانوں میں بند

بہاول پور( بیورورپورٹ) آسیہ بریت کیس کے بعد‘ بہاول پور میں فورتھ شیڈل افراد کو تھانوں میں بند کردیاگیاہے تفصیل کے مطابق آسیہ کی بریت کے خلاف پورے ملک کی طرح (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بہاول پور میں بھی مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہروں اور دھرنے کے اعلان کے باعث بہاول پور سے تعلق رکھنے والے فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل مذہبی کارکنان اور علماء کی کثیرتعداد کوسے شہر کے مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا بے گناہ فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل افراد کے لواحقین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاول پور سمیت پنجاب میں 1400افراد کانام فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل ہیں جن میں سے اکثربے گناہ ہیں جوغریب مزدور اور دیہاڑی دار ہیں انہوں نے بتایاکہ فورتھ شیڈول لسٹ شامل ہونے کے باعث بے گناہ افراد شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں اوران کی معاملات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں ان کاشناختی کارڈ معطل ہونے کے باعث ان کے بچوں کو سکولوں میں داخلہ نہیں ملتاہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سکروٹنی کی جائے اورجے آئی ٹی تشکیل دیکر اس لسٹ میں سے بے گناہ افراد کوفوری خارج کیاجائے۔

تھانے بند

مزید : ملتان صفحہ آخر