بہاولپور: دھرنا ، ختم نبوت چوک کئی روز سے بند، راستے بلاک،آمدو رفت متاثر

بہاولپور: دھرنا ، ختم نبوت چوک کئی روز سے بند، راستے بلاک،آمدو رفت متاثر

بہاول پور( بیورورپورٹ )مظاہرین کی دھرنے کے باعث ختم نبوت چوک (چوک فوارہ ) تین دن سے بلاک‘ شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے ۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بہاول پورکے شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین روز سے ختم نبوت چوک (چوک فوارہ ) احتجاجی مظاہرین نے بلاک کررکھاہے جس کے باعث شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے سکول کالجز آنے جانے کیلئے طلباء کومتبادل طویل روٹ استعمال کررہے ہیں اوررش کے باعث سفرگھنٹوں میں تبدیل ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ شہریوں کوشدیدتکلیف میں مبتلاکرکے کون سے اسلام کی خدمت کی جارہی ہے اگران مظاہرین نے احتجاج کرنابھی ہے توسڑک کے کنارے کیمپ لگاکر احتجاج کریں تاکہ عام شہری کوتکلیف نہ ہواوران کی آمدروفت میں کوئی مسئلہ نہ ہوانہوں نے کہا کہ اگر احتجاجی مظاہرین کی بجائے کوئی اور ہوتاتو ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی جاتی لیکن یہاں معاملہ بالکل الگ ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر اس کانوٹس لیتے ہوئے ختم نبوت چوک (چوک فوارہ )کوآمدروفت کیلئے کھولاجائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر