دھرنے نقصان دہ حکومت جلد بے روزگار وں کیلئے پیکچ کا اعلان کر گی : حسنین دریشک

دھرنے نقصان دہ حکومت جلد بے روزگار وں کیلئے پیکچ کا اعلان کر گی : حسنین دریشک

جام پور (نامہ نگار)تحریک انصاف کی حکومت ملک میں رول آف لاء کے لیے ہر ممکن کوشش بروکار لارہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے چین کے دورہ کے مثبت اثرات (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

مرتب ہو نگے ۔ یہ با ت صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک نے عوامی وفود سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں پر لوگوں کو اکسانے والوں کو ندامت کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔ پنجاب اور مرکزمیں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔ مظاہرین کے قاہدین سے مسلسل رابطے میں ہیں ان شاء اللہ جلد حل نکل آئے گا۔ اب ملک مزید دھرنوں اور احتجاجی تحریک کی کال برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ملک کی بہتری اور امن وامان کے لیے اپوزیشن کو دعوت دی ہے ۔ جلد بے روز گاروں کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین سے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہو نگے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ تعلیم ۔ صحت ۔ صاف پانی کی فراہمی ۔ کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز کی تعمیر اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے وافر مواقع اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ راجن پور کو پنجاب کے دیگر اضلاع کے برابر لانے ارام سے نہیں بیٹھیں گے۔

حسنین دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر