انتقامی کارروائیاں ، ریڑھی بانوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی کیخلاف تحریک چلانے کامنصوبہ

انتقامی کارروائیاں ، ریڑھی بانوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی کیخلاف تحریک ...

رحیم یارخان(بیورونیوز) لیگی چےئرمین میونسپل کمیٹی نے پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی کے بعد ریڑھی بانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کررکھی ہیں ‘ ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نہرکنارہ سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں محنت کش غریب ریڑھی بانوں کے خلاف تجاوزات کے نام پرآپریشن کر کے ریڑھی بانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ بڑے تاجروں کی مبینہ سرپرستی میں تجاوزات قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب عوام پرہونے والے ظلم پرپی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے بھی خاموشی اختیارکررکھی ہے شہربھرکے غریب محنت کش ریڑھی بانوں نے چےئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف آئندہ ہفتے احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیاہے۔

ریڑھی بان

مزید : ملتان صفحہ آخر