مہنگائی شرح میں 5.03 فیصد اضافہ، 18اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

مہنگائی شرح میں 5.03 فیصد اضافہ، 18اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

ملتان( نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ وکمی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اختتام پذیر ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

5.03فیصد اضافہ ہواہے ملک کے17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 30اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہاہے رپورٹ کے مطابق لوکل چارجز ، برائیلر مرغی ، ہائی سپیڈ ڈیزل ، پٹرول ، مٹی کاتیل ، سگریٹ ، فارمی انڈے ، گندم ، سرخ مرچ ، خشک دودھ ، لہسن ، دال مونگ ، گھی کھلا ، دال ماش ، آلو کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ایل پی جی سلنڈر ، ٹماٹر ،پیاز ، کیلا ، گڑ ، آٹا ، چینی ، دال چنا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چاول باسمتی ، چاول اری 6، ڈبل روٹی ، بڑا گوشت ، چھوٹا گوشت ، تازہ دودھ ، دہی ، سرسوں کاتیل ، کوکنگ آئل ٹن، ریجیٹل گھی ٹن، دال مسور ،نمک ، چائے کی پتی ، بڑے گوشت کی پلیٹ ، دال کی پلیٹ ، چائے کاکپ، کلاتھ شرٹنگ، لائن پرنٹڈ ، جارجٹ ، مردانہ وزنانہ سینڈلز ، الیکٹرک چارجز ، گیس چارجز، جلانے والی لکڑی ، الیکٹربلب، واشنگ سوپ، ماچس اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر