ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ورنہ ٹھیکیدار وں کیخلاف ایکشن ، میئر بہاولپور کااعلان

ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ورنہ ٹھیکیدار وں کیخلاف ایکشن ، میئر بہاولپور ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔معیار کے مطابق اور بروقت تعمیر مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کردیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے ادارہ کے افسران اور سب (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

انجینئرز کیساتھ میٹنگ میں کیا ۔میٹنگ میں چیئرمین قیوم اعظم خاں ترین،میر خلیل الرحمن،ملک ارشاداحمد چنڑ،شاہد اقبال ،چیف آفیسر سیدمظہرحسین بخاری،میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس عثمان احمد لاشاری، سب انجینئرشمس العارفین،رئیس عمران ،احسان اللہ راحت،پی ایس ٹومیئرمحمد علی خرم ،ملک اسلم چنڑ،اکاؤنٹنٹ فیصل حمید،ریحان اصغراور دیگر بھی موجودتھے۔میئرعقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کام کروانا بطورمیئرمیری ذمہ داری ہے۔فنذز کی فراہمی کے باوجود اگر ترقیاتی کام معیار کے مطابق اور معیاد کے اندر مکمل نہیں ہوتے تو عوام کو جوابدہ بھی ہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے سب انجینئرز کو بھی ٹھیکیداروں کی کارکردگی رپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ بدر شیر کے علاقہ میں سیوریج کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔جب متعدد مقامات سے سیوریج لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی رات دو دو بجے تک جا کربھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ صرف اس لئے لیتا رہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور علاقہ کی تعمیر وترقی میں معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اب ترقیاتی کاموں کی پراگرس رپورٹ ہر مہینہ کی سات تاریخ تک مجھ تک پہنچانے کو لازمی بنایا جائے۔اور ترقیاتی کاموں سستی کرنیوالے اہلکاروں اور ٹھیکیداران کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قیوم اعظم خاں ترین نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کی شکایتیں میسر ہورہی ہیں۔جن کاازالہ ضروری ہے۔ہم بطورعوامی نمائندہ چاہتے ہیں کہ جو ترقیاتی فنڈز دستیاب ہیں ان میں معیار اور معیاد کا خاص خیال رکھا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر