پراسرار بیماری کا حملہ، دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہونیوالا سیکورٹی گارڈ مسیحا کامنتظر

پراسرار بیماری کا حملہ، دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہونیوالا سیکورٹی گارڈ مسیحا ...

بورے والا ( تحصیل رپورٹر ) پر اسرار بیماری کا شکار ہو کر دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہونے والا سیکورٹی گارڈ مسیحا کا منتظر ہے ،، تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی غلام محمد کالونی کے رہائشی غریب محنت کش رحمت علی نے اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شہر میں جیولرز کی دوکان کے باہر بطور سکیورٹی گارڈ کام کرکے اپنی بیوی اور چار کمسن بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ اچانک (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ایک سال قبل اُسکی دونوں ٹانگوں پر اسرار بیماری کا حملہ ہوا تو اُس نے کچھ عرصہ اپنی جمع پونجی لگا کر علاج کیا لیکن مہنگے علاج کی وجہ سے وہ اسے جاری نہ رکھ سکا اور مستقل طور پر مفلوج ہوکر چلنے پھرنے کے قابل نہ رہا اپنا گھر نہ ہونے کے باعث میر ی بیوی دو بچوں کو لیکر اُسی محلّے میں اپنی والدہ کے گھر اورمیں اپنے دو کمسن بیٹوں کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر ہو گئے لیکن میرے سُسرال اور بہنوں کے گھریلو حالات پہلے ہی تنگدستی کا شکار تھے جس کے بعد گھروں میں نوبت فا قہ کشی تک جا پہنچی اسی دوران میری بیوی اور ایک بیٹا بھی خوراک پوری نہ ملنے سے بیماری میں مبتلا ہو گئے گھر کا واحد کفیل تھا روزگار ختم ہونے کے بعد اب حالات اس نیہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ایک وقت کھانے کو روٹی ملتی ہے تو دوسرے وقت بھوکے ہی سو جاتے ہیں اہل محلہ اور قریبی عزیز کچھ امداد کرتے ہیں لیکن زندگی کے دن پورے کرنا بھی محال ہو چکا ہے ڈاکٹرز کہتے ہیں کے میرا علاج ممکن ہے جو کہ مہنگا ہے میرے پا س ایسا کوئی اثاثہ بھی نہیں جسے فروخت کرکے اپنا علاج کرواسکوں اور صحت مند ہوکر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے قابل ہو جاؤں رحمت علی نے وزیر اعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات سے اپنے علاج معالج کے لیے امداد کی اپیل کی ہے ۔

مسیحاکامنتظر

مزید : ملتان صفحہ آخر