تیل قیمتوں میں اضافے کیخلاف انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کااحتجاجی مظاہرہ

تیل قیمتوں میں اضافے کیخلاف انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان (نیوز رپورٹر )پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کا احتجاجی مظاہرہ‘ فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کردیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

انجمن تاجران کے صدر المعروف لودھی اور جنرل سیکرٹری چودھری شاہد نے کہا کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے کاروبار بالکل مندی کا شکار ہیں اوپر سے حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکر رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے لوگ اشیائے خوردونوش خریدنے کی قوت بھی کھوچکے اس طرح ملک میں بہتری نہیں بلکہ بدحالی میں اضافہ ہوگا خودکشیاں کرنے والوں کی تعدادبڑھے گی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو کم از کم تکلیف بھی نہ دے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ورنہ بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے احتجاجی مظاہرے میں رفیع احمد انصاری‘ مرزا بشیر احمد‘ رانا ارشد‘ رحمت علی شاہ‘ غلام حسین جعفری‘ ملک نذر‘ عمران قریشی‘ عامر شاہ‘ عدنان لودھی ودیگر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر