وزیراعلیٰ کادورہ ڈیرہ 2روز کیلئے مؤخر

وزیراعلیٰ کادورہ ڈیرہ 2روز کیلئے مؤخر

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا آج ڈیرہ غازیخان کا دورہ،دورو ز کے لئے موخرکردیاگیاپانچ نومبر کو اپنے آبائی شہرآنے کا امکان ہے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

، ڈپٹی کمشنر محمد اقبال مظہر نے بتایا کہ ناگزیر حالات اور مصروفیت کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدارکا دورہ دو روز کے لیے موخر ہو گیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پانچ نومبر کو ڈیرہ غازی خان کے دورہ پر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ دورہ کے حوالے سے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا منصب سنبھالنے کے بعدآج تین نومبر کو ڈیرہ غازیخان شہرکا دورہ کرنا تھا مگرملکی اور صوبائی سطح پر حالات کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر