تنازع کے بعد نادرا آفس خانگڑھ سے مظفرگڑھ منتقل

تنازع کے بعد نادرا آفس خانگڑھ سے مظفرگڑھ منتقل

مظفرگڑھ ( نامہ نگار)میونسپل کمیٹی خانگڑھ اور نادرا آفس کے درمیان کئی ماہ سے جاری تنازع پر گزشتہ روز بالآخر نادرا آفس خانگڑھ کو مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق میونسپل (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کمیٹی خانگڑھ میں کئی سالوں سے قائم نادرا آفس خانگڑھ میں گزشتہ ماہ سے انتظامیہ میونسپل کمیٹی سے بجلی مفت استعمال کرنے اور کرایہ ادا نہ کرنے پر پھڈا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی خانگڑھ نے نادرا کو 31اکتوبر تک عمارت خالی کرنے کی ڈیڈ لائن دی تاہم ڈسٹرکٹ منیجر نادرا مظفرگڑھ نے جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی خانگڑھ پہنچ کر مذاکرات کیے جو مکمل نہ ہو سکے جس پر نادرا حکام نے جمعہ کے روز نادرا آفس خانگڑھ کو باضابطہ طور پر بند کرتے ہوئے سامان اٹھا کر مظفرگڑھ منتقل کردیا تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ نادرا آفس خانگڑھ کے آفس بند ہونے کی اطلاع کے باوجود کسی سیاسی ' سماجی کارکنوں نے کوئی نوٹس نہ لیا جبکہ نادرا آفس خانگڑھ گزشتہ دس سال قبل خانگڑھ قائم کیا گیا تھا مگر چپقلش نے عوام کو اس سہولت سے محروم کردیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر