اینٹی کرپشن چھاپہ، اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن چھاپہ، اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان(وقائع نگار) انٹی کرپشن کا تھانہ سٹی جلالپور پیروالا میں چھاپہ،رشوت لیتے ہوئے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

آصف نور نے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالروف کے ہمراہ شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی جلالپور پیروالا چھاپہ مارا جہاں سے اے ایس آئی مہر عبدالرزاق کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ رشوت کے عوض دی گئی رقم بھی برامد کرلی،انٹی کرپشن حکام کے مطابق تھانیدار نے بطور تفتیشی افسر مقدمہ میں ایک شخص کو رہا کرنے کے لیے 3 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جسے 20 روز سے چوری، ڈکیتی کے الزام میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا تھا،2 لاکھ روپے رہائی کے بعد لینا طے پایا تھا،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اور سرکل افس ملتان منتقل کردیا گیا۔

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر