کلین اینڈ گرین پنجاب ، تجاوزات ، قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ تیز

کلین اینڈ گرین پنجاب ، تجاوزات ، قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ تیز

خانیوال (نمائندہ پاکستان 228بیورو نیوز)حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش نے شہر کے مختلف علاقوں میں 10 ۔ عارضی تجاوزات اور پختہ تھڑوں کا موقع سے خاتمہ کرادیا اور 15 ۔ دکانداروں کو وارننگ دی گئی ۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی میاں چنوں (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

نے تلمبہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اور موقع سے تجاوزات کوہٹا دیا ۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابقبائی پاس روڈ پر سرکاری اراضی پر تعمیر دکانوں کو مسمار کرنے کا سرکار کی طرف سے نوٹس جاری۔تفصیل کے مطابق چغتائی ہوٹل کے سامنے بائی پاس روڈ پر محمد اکرم اور محمد مسلم نامی افراد نے مبینہ طور پر محکمہ انہار کی ملکیہ اراضی پر مشترکہ کھاتہ کی آڑ میں قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کررکھی ہیں۔جنکو محکمہ انہار کے با اختیار کینال مجسٹریٹ کینام سب ڈویثرن خان پور سرفراز خان نے نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اندر تین یوم سرکاری اراضی پر تعمیر ناجائز تعمیرات گراکر اراضی سرکار کے سپرد کردیں بصورت دیگر انکی دکانیں مسمار کرکے اراضی واگزار کرالی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی پر قابض افراد با اثر ہیں اور انہوں نے اپنی دکانیں قائم رکھنے کیلئے افسران کو سفارشیں کرانا شروع کردی ہیں تاکہ سرکار کی ملکیہ اراضی انکے قبضے میں رہ سکے۔اہل علاقہ محمد علی۔ملک ساجد۔راؤ مجتبیٰ۔حاجی بشیر احمد۔صہیب بشیر۔جام رجب۔ملک ہارون ودیگر اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ تجاوزات ہٹانے نے سے رحمان کالونی کی سڑک کھلی ہو جائے گی کیونکہ ان تجاوزات کی وجہ سے وہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے اور اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سڑک کو بھٹی کالونی۔مسن آباد اور خورشید کالونی کے لوگوں کا بھی گر ہوتا ہے انہیں بھی آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے تجاوزات مافیا کو نوٹس جاری ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس پر فوری عملدر آمد کا مطالبہ کیا ہے۔

کلین پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر