ایجنٹ مافیا ایکسائز عملہ سے ملکر گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے نام پر لوٹ مار میں مصروف

ایجنٹ مافیا ایکسائز عملہ سے ملکر گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے نام پر لوٹ مار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن برانچ علی کمپلیکس لاہور عملہ اور سیکیورٹی گارڈز کا گٹھ جوڑ، ایجنٹ مافیا افسران کی سیٹوں پر رعب جما کر (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
سادہ شہریوں سے گاڑی ٹرانسفر3000ہزار روپے اور نیو رجسٹریشن کے 5000 روپے دام وصول کر نے میں مصروف عمل، اس ضمن میں انتہائی ناقص سیکیورٹی کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ افسران نے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور وہ مبینہ طور پر سیکیورٹی اہلکاروں اور ایجنٹ مافیا کے ساتھ مبینہ مک مکا کر کے صو بائی دارالحکومت سمیت دور دراز اضلاع سے نیو رجسٹریشن کے لئے آ نے والے سادہ لوح شہریوں کے کاغذات پر اعتراض لگا کر لوٹ رہے ہیں جن میں ای ٹی او عرفان غوری کے کا رخاص نوید انسپکٹر شامل ہے جس پر کئی مرتبہ اینٹی کرپشن میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں لاکھوں روپے کی بے ضابطگیاں کے حوالے سے شکا یات ہوئیں مگر یہ اپنی( گدڑ سنگھی )کا استعمال کر کے ہمیشہ بچ جا تا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اپنے آپ کو ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کی طرف سے کئے جانے والی مہر بانیوں کا تذکرہ دفتر کے اند اور باہرذور پکڑتا جا رہا ہے جس کی وجہ افسران بالا بھی اس کی بڑھتی ہوئی کرپشن کو نظر انداز کر کے خاموش تما شائی بن گئے۔واضح رہے (ای ٹی او) عر فان غوری نے بھی انسپکٹر نوید کی کرپشن کے سامنے چپ سادھ رکھی ہے جس کی وجہ سے لاہور سمیت دوسرے اضلاع سے آنے والے نیو رجسٹریشن حاصل کرنے والے مالکان لمبی قطاروں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں ،شہریوں شجاعت علی، نوید انجم،نعیم اقبال،غضنفر علی، اصغر علی ،شفقت محمود، زرینہ اقبال،منظور فاطمہ وغیرہ کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ دفاتر میں سیکیورٹی کے انتظامات ناقص ہیں اور ان کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق رشوت بھی دینا پڑتی ہے جبکہ نیو رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے لئے ذلالت سے بچنے کے لئے بھی ان کے ساتھ ہی مک مکا کرنا پڑتا ہے اور اپنے قیمتی وقت کو بچانے کی خاطر منہ مانگے دام دیکرگھنٹوں بھر قطاروں میں کھڑے رہنے کی خواری سے بچا جاسکے ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر لائنوں میں لگے رہیں تو ہفتوں نہیں بلکہ انہیں مہینوں اس شدید گرمی میں ذلیل وخوار ہونے پڑے گا۔شہریوں نے اس حوالے سے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی ایجنٹ مافیا سے جان چھوٹ سکے تاہم ای ٹی عرفان غوری کا موقف دینے سے انکار اور اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز اکرام اشرف گوندل کا کہنا ہے کے اعلی افسران کا نام استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ایسے کسی کر پٹ عناصر کیلئے معا فی کی کو ئی گنجائش نہیں ہے۔
لوٹ مار