جلالپورپیرالہ میں تحریک لبیک کے متعدد کارکن گرفتار

جلالپورپیرالہ میں تحریک لبیک کے متعدد کارکن گرفتار

جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) جلال پور پولیس نے کو تحریک لبیک پاکستان کے حامی متعدد کارکنوں کے گھروں پر چھاپا مارا اور تحریک کے مقامی رہنما دیوان مظہر فرید ، محمد سلمان سمیت (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

علامہ محفوظ ہاشمی، مفتی اعجاز قادری اور سعید احمد نوناری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے گئے افراد کو پولیس نے بعد میں ملتان کی ایک سرکاری عمارت میں نظر بند کر دیا ۔ جمعہ کے روز مقامی مذہبی رہنماوں کے وفد نے زیر حراست کارکنوں کی رہائی کے لیے پولیس افسران سے مذاکرات بھی کئے۔ جمعہ کے روز ہی چوک فوارہ پر مولانا شعیب قادری نے وہاں جمع ہونے والے افراد کے مختصر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ مسیح کیس کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ مسلمانوں کے لیے حضورؐؐ کی ناموس و عزت کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر