سرکاری سکول آج کھلے ‘پرائیویٹ بند ‘ ایل ایل بی کے شیڈول کے مطابق امتحان
ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ملتان اور گردونواح کے سرکاری سکول آج کھلے رہیں گے جبکہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے چھٹی کا اعلان کردیا ہے ایل ایل بی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے تفصیل کے مطابق صورت حال کے پیش نظر آج بھی جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
اس بات کا اعلان جاوید اقبال سرپرست اعلیٰ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب نے کیا جبکہ محکمہ سکولز نے تمام سرکاری سکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے چھٹی کی کوئی ہدایت نہیں آئی ہے دوسری طرف زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے آج ایل ایل بی کے ہونیوالے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے کنٹرولر امتحانات صہیب راشد کا کہنا ہے کہ امیدوار بروقت امتحانی سنٹر پہنچیں اور شرکت کو یقینی بنائیں ۔