آسیہ کیس ، مظاہرین پر تشدد ،بند حکومت مطالبات تسلیم کرے : قاری حنیف جالندھری
ملتان(سٹی رپورٹر)وفاق المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کے محفوظ فیصلے کو سنا کر پاکستان کے امن کو غیر محفوظ کردیا گیاہے، کیونکہ یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے یہ فیصلہ انتہاپسندی اورشدت پسندی کو فروغ دے گا حکومت اپنی غلطی کا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
ازالہ کرتے ہوئے خود سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کرے اور اپیل سپریم کورٹ کا فل بنچ ازسرنوسنے، آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکے ،حکومت احتجاج کرنے والوں پر تشدد و طاقت کا راستہ اختیار نہ کرے اور دینی جماعتوں کے قائدین سے فوری مزاکرات کرے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ہماری تحریک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آسیہ کی رہائی کے احکامات کے فیصلے کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ؐ کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی ریلی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا قاری محمد حنیف جالندھری نے مزید کہا کہ آسیہ فیصلے کے سنگین اور خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور ایسے وقت میں فیصلہ دیا گیا جب ملک سیاسی و معاشی بحران میں مبتلا ہے یہ وطن ہمارا ہے انہوں نے وکلاء سے بھی اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ وکلاء برادری کو چاہیئے کہ وہ متنازعہ فیصلے کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کریں اور یہ فیصلہ اس دن سنایا گیا جب غازی علم الدین شہید ؒ کی برسی تھی جس کے وکیل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ تھے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ آسیہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ، سابق ضلعی امیر آصف محمود اخوانی نے کہا کہ پاکستان کی 21کروڑ عوام نے آسیہ کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے لیکن (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آرہے جبکہ عاشقان رسول ؐ سڑکوں پر ہیں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ، جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت معاملات ٹھیک کرے تحفظ ناموس رسالت ؐ کے رہنما محمد ایوب مغل نے کہا کہ عمران خان اپنی ریاست کی قوت استعمال کرے ہم اپنے ایمان کی قوت استعمال کریں گے ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اور اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس موقع پرجما عت اہلحدیٹ کے رہنما علامہ خالد محمود ندیم، مجلس احرار کے سید عطاء المومن بخاری، مفتی ممتاز، جمیعت علماء پاکستان (نورانی گروپ ) جنوبی پنجاب کے چیف آرگنائزر علامہ شفیق اللہ البدری صدیقی، قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سلطان محمود ملک سمیت آصف محمود اخوانی، مولانا عزیز الرحمن، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، چوہدری ذوالفقار سدھوایڈووکیٹ، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،عبدالرحیم گجر،قاری ہدایت اللہ رحمانی،شہباز قادری ، معین خالد ودیگر علما، تاجر رہنماوں وکلا نے بھی خطاب کیا ۔
قاری حنیف جالندھری