ملتان میں سکول اساتذہ کے تبادلے ،فہرستیں آویزاں

ملتان میں سکول اساتذہ کے تبادلے ،فہرستیں آویزاں

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز ملتان نے تبادلوں کیلئے فہرستیں آویزاں کردیں، 35کی درخواستیں مستردکر دی گئیں، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان میں اساتذہ کے تبادلوں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، گزشتہ روز چھٹی کے باوجود دفاتر کھلے رہے آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی کی گئی اورشام کے وقت تمام فہرستیں آویزاں کردی گئیں اور ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئیں ، ذرائع کے مطابق آنیوالی درخواستوں میں سے 35 کو مسترد کردیا ، ان میں یونین رہنما رانا اسلم انجم کی درخواست بھی شامل ہے ان پر اعتراض ہے ان کی مدت پوسٹنگ تین سال سے کم ہے ، جبکہ دیگر اساتذہ نے جن سکولوں میں جانے کی خواہش ظاہر کی تھی وہاں سیٹ خالی نہیں تھی تاہم ان اعتراضات پر چار نومبر سے جواب جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر