ملتان بورڈ، ایمپلائز یونین کا آج سے احتجاج کااعلان

ملتان بورڈ، ایمپلائز یونین کا آج سے احتجاج کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملتا ن نے مطالبا ت پورے نہ ہونے پر آج سے احتجاج کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق ایمپلائز یونین کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس کی صدارت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ملک نثار احمد نے کی اجلاس میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام بورڈ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنرز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، چیئرمین کی خالی سیٹوں پر فوری طور پر تعیناتی کی جائے ، اگر یہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو آج سے تمام ملازمین کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے جبکہ سوموار کو مکمل قلم چھوڑ ہڑ تال ہوگی۔