کالایرقان ،ایک اورشہری ہسپتال میں جاں بحق

کالایرقان ،ایک اورشہری ہسپتال میں جاں بحق

رحیم یارخان(بیورونیوز)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ بڑھ گیاہے اور 70(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیاجبکہ مزید3متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق صادق آباد کے رہائشی70سالہ حمید کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 70سالہ حمید طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا ، اسی طرح مزید3متاثرہ افراد جن میں خان بیلہ کے رہائشی 46سالہ حنیف، ڈہرکی(سندھ)کے رہائشی65سالہ خیر محمد اور ڈیرہ بگٹی کے رہائشی 30سالہ شہزادہ کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر