3گونگے بہرے بچوں کی ماں کو ہراساں اورتشدد کرنے کے واقعہ پرسکول کے میوزک ٹیچر، چوکیدار کیخلاف مقدمہ درج

3گونگے بہرے بچوں کی ماں کو ہراساں اورتشدد کرنے کے واقعہ پرسکول کے میوزک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا( تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے تین گونگے بہرے بچوں کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ماں کو ہراساں کرنے اور اسکے بیٹے پر تشدد کے الزام میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر بورے والا کے میوزک ٹیچر اور چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک 435ای بی کے غریب موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور انوارلحق نے اپنی درخواست میں بتایا کہ اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا نا بینا ہیں جو کہ کونگے بہرے سکول عظیم آباد میں زیر تعلیم ہیں۔جنہیں سکول چھوڑنے میں یا میری بیوی آتے جاتے ہیں سکول کے چوکیدار ملزم محمد یٰسین نے میری بیو ی کو چھیڑااور غیراخلاقی گفتگو کی اس سلسلہ میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن لاہور کو میں نے درخواست دی ہوئی ہے جس پر ڈی او ملتان نے تحقیقات شروع کر دی تو سکول کے میوزک ٹیچر ارشد کے ساتھ ملزم یٰسین کے دوستانہ مراسم ہیں ملزم ارشد نے مجھے یٰسین سے صلح پر مجبور کیا۔میرے انکار پر ٹیچر ارشدنے مجھے یٰسین سے صلح پر مجبور کیا۔ میرے انکار پر ٹیچر ارشد ناراض ہو گیا اور اس نے 26ستمبر کو سکول میں میرے بیٹے علی اکبر پر تشدد کیا جس کا میڈیکل کروایا تو اگلے روز الزام علیہان نے میرے گھر آکر دروازہ کھٹکھٹایااور آوازیں دیں کہ باہر نکلو تمہیں زندہ نہ چھوڑیں گے الزام علیہان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے جسٹس آف پیس ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر میوزک ٹیچر ارشد اور چوکیدار یٰسین کے خلاف زیر دفعہ337-L-506ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔