یوتھ تحریک انصاف کا بازوہے، زین قریشی

یوتھ تحریک انصاف کا بازوہے، زین قریشی

ملتا ن (پ ر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ یوتھ کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے۔ تحریک (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

انصاف کی کامیابی میں یوتھ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ یوتھ تحریک انصاف کا بازو ہے۔ نوجوانوں کیلئے ایسی پالیسیاں مرتب کریں گے کہ ملک کے کارآمد شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عبید قریشی کی قیادت میں یوتھ پارلیمنٹ کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا جمہوریت کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی شعوری بیداری اور سیاسی تربیت ضروری ہے اور یہ صرف یوتھ پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں نوجوانوں کی سیاسی تربیت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ملکی سیاست میں نوجوان فعال کردار ادا نہیں کرسکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے نوجوانوں کو سیاسی تربیت دی جائے تاکہ وہ اس قابل بن سکیں کے وہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی اہمیت سمجھتی ہے اس لئے ایک مربوط لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔ جس کے ذریعے ملک بھر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور تربیت فراہم کی جائیگی۔ جس سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ ان میں مایوسی بھی ختم ہوگی۔ یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کو انتخابات میں کامیابی اور پارلیمانی سیکرٹری کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر