غلط انجکشن سے خاتون کی بینائی ختم ، عطائی کو گرفتار کرنیکا حکم

غلط انجکشن سے خاتون کی بینائی ختم ، عطائی کو گرفتار کرنیکا حکم

خان پور ( نامہ نگار)بدنام زمانہ عطائی شہادت علی نے چک109/1Lمیں خاتون شہناز بی بی کوغلط انجکشن لگار کر آنکھوں سے محروم کردیاڈی ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ کو مقدمہ کے اندراج اور عطائی کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہیعامر علی نے اعلیٰ حکام کو درخواست دی ہے کہ اس کی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

والدہ شہناز بی بی کو معمولی بخار تھا میں اسے شہادت حسین کے پاس لیکر گیا جس نے جوتیوں اور پینٹ کی آڑ میں عطائی خانہ کھول رکھا ہے نے میری والدہ کو انجکشن لگایا ، میری والدہ واپس گھر پہنچی تو بینائی سے محروم ہوگئی ، میں عطائی شہادت کے پاس گیا لیکن اس نے ایک نہیں سنی ، اپنی والدہ کو ہسپتال لیکر گیا تو پتہ چلاکہ اس کے جگر کی دونوں نالیاں پھٹ چکی ہیں ، اس سے قبل بھی عطائی کئی لوگوں کی جان لے چکا ہے ، اب بھی اتنے بڑے واقعہ کے بعد بھی وہ عطائی خانہ کھلے عام چلا رہا ہے کیونکہ اسے متعلقہ تحصیل حکام اور اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے ،اعلیٰ حکام مداخلت کرکے عطائی خانہ ختم کروائیں ، تاہم ڈی ایس پی خان پور نے مقدمہ کے اندراج اور عطائی کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

غلط انجکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر