بورے والا : اراضی ریکارڈ سنٹر پر اینٹی کرپشن ٹیم کاچھاپہ ،کمپیوٹر آپریٹر گرفتار

بورے والا : اراضی ریکارڈ سنٹر پر اینٹی کرپشن ٹیم کاچھاپہ ،کمپیوٹر آپریٹر ...

بورے والا( تحصیل رپورٹر ) اراضی ریکارڈ سنٹر پر کرپشن کی شکایت پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر ایک ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کرپشن کی رقم مبلغ پانچ ہزار روپے برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق نواحی چک 275/EB کے کاشتکارمحمد آصف کی انتقال(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

اراضی کے لیے دفتر اراضی ریکارڈ سنٹر بورے والاسے رابطہ کیا تو متعلقہ اہلکار نے انتقال کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر کاشتکار نے اینٹی کرپشن کے دفتر رابطہ کیا اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گذشتہ روز سول جج فسٹ کلاس مجسڑیٹ آصف سین کی سربراہی میں دفتر میں چھاپہ مارا تو اراضی ریکارڈ سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے کمپیوٹر آپریٹرمحمد یوسف نے دفتر میں لگے کیمر ے کی آنکھوں سے بچنے کے لیے پیچھے جا کر رشوت کی رقم مبلغ پانچ ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ کے اندراج کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم کے حوالے کر دیا ۔دریں اثنا انچارج اراضی ریکارڈ سنٹرغلام مرتضی ڈوگر نے رابطہ کرنے پر بتایا کے شکایت کنندہ کی اراضی کا انتقال منظور ہو چکا تھا اس سلسلہ میں اسے اراضی سنٹر کے متعدد چکر اس لیے لگانا پڑے تھے کیونکہ اے ڈی ایل آر بورے والا کا تبادلہ ہو گیا تھا اور نئے تعینات ہونے والے آفیسر کو ابھی انتقال منظور کرنے کے اختیارات نہ ملے تھے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے سائلوں کا کام میرٹ پر کیا جاتا ہے ۔

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر