چلڈرن کمپلیکس ملتان میں بے ضابطگیاں ، انکوائری شروع ، ہسپتال ملازم اچانک غائب، ذرائع

چلڈرن کمپلیکس ملتان میں بے ضابطگیاں ، انکوائری شروع ، ہسپتال ملازم اچانک ...

ملتان(وقائع نگار)انٹی کرپشن حکام نے چلڈرن کمپلیکس میں ادویات سمیت دیگر آئٹمز کے بوگس بلز بناکر تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی رقم خوردبرد کرنے پر انکوائری شروع کردی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز چیف فارماسسٹ۔پرچیز افیسر اور اکاوٹنٹ اپنے متعلقہ ریکارڈ لیکر انٹی کرپشن دفتر پیش ہوئے ہیں۔جبکہ خوردبرد کیجانے والی رقم کے الزامات کا سامنا کرنا والاہسپتال کا ملازم پچھلے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

دس روز سے منظر عام سے غائب ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ادویات اور دیگر مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کے بوگس بل بنا کر رقم خوردبرد کرنے بارے چلڈرن کمپلیکس میں انکوائری کی جارہی ہے۔

انکوائری شروع

مزید : ملتان صفحہ آخر