حادثات میں 2سگے ، بھائیوں ، میاں بیوی سمیت 7افراد جاں بحق

حادثات میں 2سگے ، بھائیوں ، میاں بیوی سمیت 7افراد جاں بحق

ملتان ‘ جامپور ‘ لڈن ‘ نور پور نورنگا ‘ خانیوال ‘ سرائے سدھو ‘ رحیم یار خان (وقائع نگار ‘ نمائندگان ) حادثات میں 2سگے بھائیوں ، میاں بیوی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

سمیت 7افراد جاں بحق موٹرسائیکل پر باندھی سیڑھی لگنے سے نوجوان جاں بحق ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا سورج میانی کے رہائشی مشتاق نے صدر پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 17سالہ بیٹا ندیم موٹرسائیکل پر بستی گجرانوالہ جارہا تھا کہ کہ کیبل کا کام کرنے والے مشتاق نے موٹرسائیکل کے پیچھے سیڑھی باندھ کر لے جاتے ہوئے میرے بیٹے کے ساتھ ٹکرائی جس سے میرا بیٹا زمین پر گر پڑا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے میر ا بیٹاہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے والد کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جام پور سے نامہ نگا رکے مطابق انڈس روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم ۔ محمد پور سے جام پور شہر میں شادی کے جہیز کا سامان خریدنے کی غرض سے آنے والے دونوں میاں بیوی ہلاک۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور منتقل ۔ ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ۔ پولیس نے ٹرالے کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق محمد پور کے علاقے کے رہاشی غلام شبیر ولد احمد یار قوم چنٹر اپنی بیوی کے ہمرا ہ موٹر سائیکل پر محمد پور دیوان سے جام پور شادی کے جہیز کا سامان خریدنے کے لیے جام پور کی طرف آرہے تھے۔اسی دوران ایک ٹرالا بھی جس پر کپاس لدی ہوئی تھی وہ بھی آرہا تھا۔ موٹرسائیکل سوار نے ٹرالے کو کراس کرنے کی کوشش کی تو سیم نالہ کی پل میں جا لگا جس سے دونوں میاں بیوی ٹرالے کے نیچے اگئے جس سے دونوں کچلے گئے ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہستپال جام پور منتقل کر دیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس نے ٹرالاڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی تفصیل کے مطا بق لڈن کے نوا حی موضع خانگڑھ اسلام کا رہائشی شاہد حسین مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ پہلا فائر اپنے آپ کو لگا جبکہ دوسرا فائر سامنے کھڑے نوجوان ارشد حسین کو مار دیا جس سے دونوں زخمی ہو گئے جن کو رورل ہسپتال لڈن لایا گیا جہاں ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ نور پور نورنگا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسافر خانہ کے قریب نیشنل ہائی وے روڈ پر ٹرالر نمبرTLL-440نے موٹر سائیکل نمبر BRM-3077کو کچل دیا ۔تفصیل کے مطابق اکرام قریشی نامی شخص اپنی بیوی سونیا بی بی بیٹے ابو ہریرہ ،ابو سفیان کے ہمراہ احمد پور سے بہاولپور جا رہے تھے کہ اچانک مسافر خانہ اڈہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس سے اکرام قریشی اور اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو اور مقامی پولیس کی تاخیر کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ابتدائی مدد فراہم کی ۔ خانیوال سے نامہ نگا رکے مطابق میاں چنوں ٹریفک حادثہ میں 2 سگے بھائے جاں بحق۔تفصیل کے مطا بق اڈہ 90 موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق دونوں افراد 90 بارہ ایل کے رہائشی تھے اور انکی شناخت کاشف اور ساجد نام سے ہوئی۔ زخمی شخص کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔سرائے سدھو سے نامہ نگار کے مطابق باگڑھ ٹڑیفک حادثہ بر کت ولد نادر قوم نونا ری سکنا D.15 اپنی اہلیہ کے ہمرا عبدلحکیم سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا جب پل با گڑاڈا پے پہنچا تو شور کوٹ سا ئیڈ سے آنے والی تیز رفتار شالیمار JA 7171 بس نے برکت ولد نادر نونا ری کی بیوی کننیزا بی بی کچل دیا جو کے موقع پر جا ں بحق ہوگئی جبکے بر کت کو عوامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا.اس ایکسیڈ نٹ کے بعد ہائی وے پٹر و لنگ پولیس اور پولیس تھانہ سرائے سد ھو موقع پر پہنچے انہو ں نے شالیمار بس کو اپنی تحویل میں لے کر کار وائی شروع کردی رحیم یار کان سے بیورو نیوز کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ40سالہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی جبکہ خاتون سمیت مزید3افراد کو اقدام خودکشی کرنے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع قادر پور کی رہائشی 40سالہ حمیداں بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدا رمیں زہر پی لیا جسے حالت بگڑنے پر ورثاء نے فوری طور پر طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم40سالہ حمیداں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی، اسی طرح اقدام خودکشی کرنے پر مزید 3افراد جن میں راجن پور کلاں کے رہائشی 28سالہ محمد اختر، ظفر آباد کالونی کی رہائشی22سالہ بشریٰ بی بی اور ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی30سالہ زاہد حسین کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان متاثرہ افراد کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر