نومنتخب برازیلی صدرکا اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

نومنتخب برازیلی صدرکا اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے صدر ڑیئر بولسونارو نے اعلان کیا ہے کہ ان کام ملک اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو جلد ہی بیت المقدس منتقل کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق یہ اعلان بولسونارو کی انتخابات میں کامیابی کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز اپنی ٹوئیٹ میں 63 سالہ بولسونارو نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا ،،، اب ہم برازیل کے سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل خود مختاری اور سیادت کی حامل ریاست ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس امر کا پورا احترام کریں۔اس اعلان پر عمل درآمد کی صورت میں امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد برازیل وہ تیسرا ملک ہو گا جو اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ایک ذمّے دار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ غالبا بنیامین نیتن یاہو آئندہ سال جنوری میں برازیل کے نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -