امریکا،یہودی معبد پر حملہ، ملزم نے بے گناہی کی درخواست دائر کردی

امریکا،یہودی معبد پر حملہ، ملزم نے بے گناہی کی درخواست دائر کردی

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں واقع یہودی معبد پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاکت کرنے کے شخص نے عدالت میں بے گناہی کی درخواست جمع کروا دی،پولیس نے ملزم پر فائرنگ، دستی بم سے حملہ اور نفرت پھیلانے سمیت 44 الزامات عائد کیے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں واقع یہودی معبد پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاکت کرنے کے شخص نے عدالت میں بے گناہی کی درخواست جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے امریکی ریاست پینسل وینیا کے شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنالیا تھا بعد ازاں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 11 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کیا تو مذکورہ شخص نے الزامات سے واقفیت کا اظہار کیا، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم رابرٹ برار کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم پر فائرنگ، دستی بم سے حملہ اور نفرت پھیلانے سمیت 44 الزامات عائد کیے ہیں۔

مزید : عالمی منظر