ایس ایس جی پی ایلکی گیس کی ممکنہ کمی کے پیش نظر کیپٹو پاور پلانٹس کے مالکان کو متبادل انتظامات کی ہدایت

ایس ایس جی پی ایلکی گیس کی ممکنہ کمی کے پیش نظر کیپٹو پاور پلانٹس کے مالکان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ( ایس ایس جی سی) نے موسم سرما میں گیس کی ممکنہ کمی کے پیش نظر کیپٹو پاور پلانٹس کے مالکان کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایس ایس جی سی کے ذرائع کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ترجیحات کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس وقت گیس کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھی جا رہی ہے اور صنعتی شعبہ کے لئے ہر اتوار اور سی این جی اسٹیشنز کے لئے ہفتہ میں تین سے چار دن گیس کی بندش کی جاتی ہے جبکہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے بھی گیس کی فراہمی میں 30 فیصد کی کمی کی گئی ہے

مزید :

کامرس -