آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور(کامرس رپورٹر) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ واپڈا کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 32800 کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8200 کیوسک اور اخراج بھی 8200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9600 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386 فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1477.91 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.427 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کا آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1154.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.947 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس