3ماہ تک گیس کی بندش سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘ بزنس پروموشن کونسل

3ماہ تک گیس کی بندش سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘ بزنس پروموشن کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)بزنس پروموشن کونسل لاہور کے چیئرمین الیاس مجید شیخ نے کہا ہے کہ3ماہ تک گیس بندش سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا کیونکہ گیس مہنگی کرنے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہونگے ۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تاپی گیس معاہدہ کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر بھی پیش رفت کرے کیونکہ اس منصوبہ سے پاکستان کی گیس کی ضروریات پوری ہونگی۔ایران کی طرف سے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل ہے ۔دونوں اسلامی ممالک کی سرحدیں ساتھ ساتھ ملنے سے ایران سے گیس کی فراہمی آسان ہے ۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس پروموشن کونسل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔الیاس مجید شیخ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ التواء کا شکار ہے جبکہ سی پیک کے تناظر میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام اور ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کے باعث صنعتی شعبہ میں گیس کی ضروریات بڑھتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں گی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ہر سال موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں بند اور صنعتی شعبہ متاثر ہوتا ہے۔

اس لیے پاکستان روس گیس معاہدہ کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر بھی فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ کو اس کی ضروریات کے مطابق وافر گیس مہیا ہوسکی اس سے صنعتی ترقی کرے گا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وافر گیس پاور پلانٹس میں استعمال سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہے۔
اس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

مزید :

کامرس -