کاروبار ی سرگرمیوں میں تعطل‘ اربوں کا نقصان ہورہا ہے، کاٹی

کاروبار ی سرگرمیوں میں تعطل‘ اربوں کا نقصان ہورہا ہے، کاٹی

کراچی (این این آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمان اور نائب صدر ماہین سلمان نے گذشتہ دنوں کاروبار زندگی میں آنے والے تعطل پر اظہار تشویش کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔ صدر کاٹی دانش خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاروباری سرگرمیوں میں تعطل کا متحمل نہیں ہوسکتا، کراچی میں نقل و حرکت اور کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں تعطل سے یومیہ اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی عمل متاثر ہونے کی وجہ سے برآمداتی مال میں تاخیر ہوتی ہے اور یہ ان بنیادی ترین مسائل میں سے ایک ہے، جن کے سبب گزشتہ دہائی میں پاکستان کی برآمدات تیزی کم ہوئیں اور آج ہمیں شدید اور سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ پاکستان کے معاشی مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں، لیکن دوسری جانب ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں، جس کے باعث صنعتوں کے لیے برآمداتی اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں رہے، اس تناظر میں وزیر اعظم کے وژن پر عمل درآمد کیسے ممکن ہوسکے گا۔ صدر دانش خان نے کہا کہ حکومت متنازعہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے اور ان کے حل کے لیے کوئی بھی ایسا طریقہ استعمال نہ کیا جائے جس سے ملک کا امن وامان متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ انہوں نے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ایک نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

دانش خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مسائل کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب نہ کی گئی تو برآمدات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

*****

(خبرنمبر 197)۔۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا پرشہر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق شیئر کی گئی فوٹیج شرپسند عناصر کی کارروائی ہے ،ترجمان سندھ پولیس

کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پرشہر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق شیئر کی گئی فوٹیج کو حالیہ صورتحال سے منسلک کرنے کو شرپسند عناصر کا مذموم ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایسی فوٹیج یا افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دیں۔سندھ پولیس اور قانون نافذکرنیوالے دیگر ادارے باہم اشتراک اور حکمت عملی سے صوبائی سطح اور باالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنے کے لیئے تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے اور یہی وہ امر ہے جسے شرپسند عناصرقبول نہیں کررہے تاہم عوام ایسی من گھڑت افواہوں یا فوٹیج کو ہر گز خاطر میں نہ لائیں اور امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے پولیس اور دیگر آرم فورسز کے شانہ بشانہ اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار یقینی بنائیں۔ترجمان نے مذید کہا کہ امن وامان کے حوالے سے ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں بیانیوں یا فوٹیج پر ایسے عناصر کے خلاف پولیس کے پاس قانونی کاروائی کا حق محفوظ ہے۔

*****

(خبرنمبر 198)۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کارروائی، ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد، گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خا ن(این این آئی)ایس ایچ اوکینٹ عمران اللہ خٹک نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ مریالی میں منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمدکرلی‘ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت اورڈی ایس پی سٹی افتخارشاہ کی نگرانی میں کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک کی قیادت میں مریالی میں منشیات فروش اقبال دھپ ولدملک احمددھپ سے 1125گرام چرس برآمدکرکے منشیات فروش کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

*****

مزید : کامرس