اضافہ جاری‘ انڈیکس میں مزید 288پوائنٹس کا اضافہ ہوا
لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 288پوئنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اندیکس 42004.09پر بند ہوا۔ اس طرح انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.69فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک موقع پر انڈیکس بڑھتے ہوئے 42243پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس میں کمی کا سلسلہ 41607پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 228کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 102میں کمی دیکھی گئی۔