امام الحق نے ون ڈے کپ میں پرفارم کرکے فٹنس ثابت کردی

امام الحق نے ون ڈے کپ میں پرفارم کرکے فٹنس ثابت کردی
 امام الحق نے ون ڈے کپ میں پرفارم کرکے فٹنس ثابت کردی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کے ذریعے اپنی فٹنس ثابت کردی۔حبیب بنک کی نمائندگی کرتے ہوئے امام الحق نے 60 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی،وہ 85 رنز بنانے میں کامیاب رہے، اس اننگز کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت بھی یقینی ہوگئی ہے۔اوپنر کے ہاتھ کی انگلی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹوٹ گئی تھی، جس پر ان کا دبئی میں آپریشن کرایاگیا، ڈاکٹر کی ہدایت پر انہوں نے دو ہفتے آرام کرنے کے بعد ٹریننگ کی اور اب ایک بارپھر میچ میں ان کی واپسی ہوئی ہے،امام الحق کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ انگلی کی چوٹ سے نجات پانے کے بعد فٹ ہوگیا ہوں، بیٹنگ کے دوران کوئی تکلیف نہیں ہوئی اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں کم بیک کرنے کا موقع ملا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی