احسان مانی حالیہ تنازعات کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے کوشاں

احسان مانی حالیہ تنازعات کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے کوشاں
احسان مانی حالیہ تنازعات کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے کوشاں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی احسان مانی حالیہ تنازعات کو نظر انداز کر کے آگے بڑھنے کیلئے کوشاں ہیں اور انہوں نے وسیم اکرم کے علاوہ مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے سابقہ اور حالیہ بیانات کو بھلا کر ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کریں۔ احسان مانی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے محسن خان کی تقرری کا معاملہ موجودہ حالات میں بہتر انداز سے قابو کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا جسٹس قیوم رپورٹ کو نظر انداز کرنے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں جو بدستور پی سی بی کی دستاویز ہے اور وہ بھی اسے آئی سی سی کے سامنے پیش کرنے میں شامل تھے لیکن انہیں اس حوالے سے موجود منفی تاثر کو پہلے ہی ختم کرنا چاہئے تھا۔احسان مانی کے مطابق رپورٹ میں وسیم اکرم کو آئندہ قیادت نہ دینے کی ہدایت کی گئی تھی اور پی سی بی نے انہیں برطرف کر کے ان پر جرمانہ عائد کیا تاہم ان پر ایسی کوئی پابندی نہیں تھی کہ وہ مستقبل میں بورڈ کیلئے کام نہیں کر سکتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی