نیشنل اوپن مردوخواتین سوئمنگ چیمپئن شپ کا افتتاح

نیشنل اوپن مردوخواتین سوئمنگ چیمپئن شپ کا افتتاح

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ کھیلوں کی قومی چیمپئن شپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اور ان میں جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، ہمارا مقصد سپورٹس کی ترقی اور فروغ ہے ، کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں دے رہے ہیں تاکہ وہ محنت اور جذبے سے سپورٹس میں حصہ لیں، نیشنل اوپن (مردوخواتین ) سوئمنگ چیمئن شپ سے سوئمرز کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں نیشنل اوپن(مردوخواتین) سوئمنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ سوئمنگ دنیا کا مقبول کھیل ہے، ہمارے سوئمرز باصلاحیت ہیں۔ہم پرامید ہیں کہ ہمارے سوئمرز بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی