منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،محمد امجد

منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،محمد امجد

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف پی پی 144 شاہدرہ کے رہنما محمدامجد نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی کفایت شعاری پالیسی اور سادگی اختیار کرکے عوام کے دل جیت لئے سابق حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے جن پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا اپوزیشن جماعتیں جمہوریت نہیں بالکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن عوام آگاہ ہیں کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے کس طرح ملک و قوم کو نقصان پہنچایا جس کے لئے ان کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4