حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، محمود اخترگورایہ

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، محمود اخترگورایہ

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزر محمود اخترگورایہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے 70 روزمیں عوام کسی قسم کا کوئی ریلیف دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی بلکہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے حکومت غیر ملکی قرضوں کے حصول کیلئے کشکول اٹھا کر ملک ملک جارہی ہے مگر اس کے باوجود ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکی اور نہ ہی حکومت کے کسی بھی اقدام سے عوام کو کوئی ریلیف ملا ہے حکومت صرف اور صرف اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے پر زور لگا رہی ہے یکطرفہ احتساب سے خود انصاف پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے تحریک انصاف عوام کو انصاف بھی فراہم نہیں کرسکی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمود اخترگورایہ نے کہاکہ اس وقت ملک کے اندر شدید افراتفری ،نفسا نفسی ،سیاسی ومعاشی عدم استحکام ہے ۔

حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ اور ملکی ترقی کا ایجنڈا نہ ہے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے ملک ترقی نہیں کرتے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت ان حالات کے باوجود نواز لیگ کو ٹارگٹ کئے ہوئے ہیں شہباز شریف کی گرفتاری سے مسلم لیگ (ن) کمزور یا تقسیم نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے زیادہ منظم ،مضبوط اور فعال ہورہی ہے ان شاء اللہ نوا ز شریف کی طرح شہباز شریف بھی بہت جلد سرخرو ہوکر پاکستانی عوام کے درمیان ہونگے عمران خان اور وزاء کو شرمندگی ،مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 4