وزیراعظم جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں،میاں مشتاق احمد

وزیراعظم جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں،میاں مشتاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل فیرزوالہ کے نائب صدر میاں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت بھی انتشار اور خلفشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات ’’آگ پر تیل چھڑکنے ‘‘ کے نہیں بلکہ اعتدال پسندی اور برد باری کے متقاضی ہیں، عمران خان جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں یہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ پاک وطن اور 22کروڑ عوام کا معاملہ ہے اگر وہ ٹیکنیکل دھاندلی کی بجائے عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میںآتے تو انہیں قوم سے خطاب کرنے سے قبل پوری تیاری اور خودمختاری کا احساس ہوتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں مشتاق احمد نے کہاکہ عوام کو ذہنی طور پر انتشار کی طرف لیجانے سے افراتفری جنم لیتی ہے جو موجودہ حالات میں کسی صورت بھی بہتر عمل نہ ہے عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سیاسی نابالغ ہیں ۔