مائرہ نظامی کا اداکاری کے ساتھ گلوکاری کابھی فیصلہ

مائرہ نظامی کا اداکاری کے ساتھ گلوکاری کابھی فیصلہ
مائرہ نظامی کا اداکاری کے ساتھ گلوکاری کابھی فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) مائرہ نظامی نے اداکاری کے ساتھ اب گلوکاری بھی کرینگی۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ مائرہ نظامی نے بطور گلوکارہ پہلے البم کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے مائرہ نظامی نے کہا کہ سکول اور کالج میں ہونیوالی تقریبات میں گلوکارہ کی حیثیت سے ہی حصہ لیتی ،مجھے زیادہ تر میلوڈی، راک اور فوک گانے پسندہیں۔شوبز میں میرا فوکس اداکاری اور کمپیئرنگ ہی رہا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے بطور گلوکارہ البم بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تین گانے ریکارڈ کرلئے ہیں۔

ان گانوں کے ویڈیو نئے سال کے آغاز میں لانچ کرنے کا ارادہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری کیساتھ اداکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھوں گی۔

مزید : کلچر