کسانوں کیلئے بجلی کے بل میں 50 فیصد کا تعاون احسن اقدام

کسانوں کیلئے بجلی کے بل میں 50 فیصد کا تعاون احسن اقدام

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طارق وزیر بلوچ نے کہا ہے کہ کسانوں کیلئے بجلی کے بل میں وزیراعظم کی طرف سے 50 فیصد کا تعاون احسن اقدام ہے، آج تک کسی وزیراعظم نے کسانوں کیلئے اس طرح کا پیکیج نہیں دیا، 2002ء سے 2008ء تک جب ہماری حکومت تھی کسانوں کا بجلی کا آدھا بل حکومت پنجاب ادا کرتی تھی، وزیراعظم نے یہ پیکیج سارے پاکستان کیلئے کر دیا ہے ان کے دل میں غریبوں کیلئے ہمدردی ہے۔

پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو عوامی خدمت کے مشن میں کامیاب فرمائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات کی کامیابی میں کردار ادا کریں اور عوام ایسی کسی سازش کا حصہ بنے جس سے ملک میں انارکی پھیلنے کا اندیشہ ہو،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی نالائقی، تعصب، عوام دشمنی اور منتقم مزاجی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کیا، پی ٹی آئی کے اس دور کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے تو عوام کو ان سے بھرپور ریلیف حاصل ہوگا اور وہی منصوبے شروع کئے جائیں گے جن سے عوام کا براہ راست مفاد وابستہ ہو، انہوں نے کہا کہ ملکی دولت کو واپس لانے کے لیے بلاتفریق ہر شخص کا ٹرائل ہوگا، آج پاکستان جس معاشی بحران کا شکار ہے اس کی ذمہ دار سابقہ برسراقتدار حکومتیں ہیں جنہوں نے لوٹ مار کو فروغ دیا عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہے یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مشکلات آتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4