ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم یگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز بڑھتے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔شہر میں ڈینگی جیسے خطرناک موذی مرض نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔اس وقت ڈینگی کے 250سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر فوری واضع کی جائیں ۔شہر بھر میں ڈینگی سپرے کرایا جائے اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔