پارٹی کی بہتری کیلئے دن رات کرنا اولین ترجیح ہے،محمد ندیم وزیر

پارٹی کی بہتری کیلئے دن رات کرنا اولین ترجیح ہے،محمد ندیم وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد ندیم وزیرنے کہا ہے کہ ملک گیر ایک ہی قیادت ہے اور وہ ہے چودھری شجاعت حسین،چودھری پرویزالہی اور میاں منیر ہیں جن کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے بھی اس اہم عہدے کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے منشورکوفالوکرتے ہوئے پارٹی کی بہتری کیلئے دن رات کام کر وں گا اورا س مقصد کے لئے اپنی تمام تر توانیوں کو برؤئے کار لا ؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبے کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں چودھری پرویز الہی جیسا ایک زیرک سیاست دان سپیکر منتخب ہوا ہے انہوں نے بطور وزیراعلی پنجاب صوبے کی خدمت کی ہے اس کا اعتراف ان کے سیاسی مخالفین بھی دبے لفظوں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے جو 1122جیسی عالمی شہرت کی حامل سروس شروع کی ہے اس کے مخالفین بھی معترف ہیں ۔