طلاق کے موضوع پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’خفا خفا زندگی ‘‘مقبول
لاہور(فلم رپورٹر)سعدیہ جبار پروڈکشنز کی پیش کردہ سیریلز کی وجہ شہرت ہمیشہ کی طرح سچی اور حقیقی زندگی کی کہانیوں پر مشتمل ہونا ہے، جس میں ہمارے معاشرے کے موجودہ مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے، ان کی پروڈکشن ٹیم زندگی کے سبق آموز واقعات پر مبنی ایسا مواد لیکر آتی ہے، جو کہ زندگی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوسعدیہ جبار پروڈکشنز کا متوقع شاہکار’’خفا خفا زندگی ‘‘بھی گزشتہ پیش کیے ڈراموں سے ذرابھی مختلف نہیں ، بلکہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جہاں آج کل ہر ڈرامے میں یہ موضوع دکھائی دیتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون کو ہمارے معاشرے میں محروم کیا جارہاہے، جبکہ اس ڈرامے میں ایک آدمی کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے کہ وہ کس طرح اپنی زندگی کے سفر میں سب چیزوں کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
، معاشرے میں خاتون کا کردار سمجھوتہ کرنے والے کا جبکہ مرد کا کردار زظالم دکھایا جاتا ہے، ’’خفا خفا زندگی ‘‘میں کہانی اس کے برعکس ہے، یہاں مردوں کو اپنی شادی کو برقرار رکھنے کے لئے سمجھوتہ کرنے والا اور بڑی دیکھ بھال کرنے والا دکھایا گیا ہے۔مذکورہ ڈرامے میں روائتی طرز کی پیار محبت کی کہانیوں کو پس پشت ڈال کر یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ ایک جوڑنے نے نہ صرف خوشی خوشی شادی کی ہے بلکہ وہ ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبے ہوئے ہیں، اس ڈرامے میں ہمارے معاشرے کے سنگین اور حساس نوعیت کے معاملات کو اجاگر کیا گیا ہے۔طلاق ’’خفا خفا زندگی ‘‘میں طلاق سے میاں بیوی اوران کے بچوں پر ہونے والے نفسیاتی اثرات سے متعلق دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔