پی ٹی وی لاہور مرکز میں کئی سال بعد طویل دورانیہ کے کھیل کا دوبارہ آغاز

پی ٹی وی لاہور مرکز میں کئی سال بعد طویل دورانیہ کے کھیل کا دوبارہ آغاز
 پی ٹی وی لاہور مرکز میں کئی سال بعد طویل دورانیہ کے کھیل کا دوبارہ آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور مرکز میں کئی سال بعد طویل دورانیہ کے کھیل ( LONG PLAYS )کا دوبارہ آغازکردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی وی کے تمام مراکز ڈرامے تیار کررہے ہیں جبکہ لاہورسنٹر نے پروڈیوسر مطلوب بلوچ نے ’’میں وہ اورمیں‘ ‘کے عنوان سے ڈرامے کا آغاز کیا ہے جس کے رائٹر احمدریاض جبکہ کاسٹ میں عثمان راج،نسیم عباس،حیدرسلطان،رشیدعلی،فادیہ شب وروزاور عمارہ بٹ شامل ہیں۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ گزشتہ روزکینٹ کے علاقے میں کی گئی۔اس ڈرامے میں اداکارعثمان راج ایک ایسے صحافی کا کردار کررہے ہیں جو سچ کی تلاش میں کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لاتا۔ڈرامے کی کہانی عزت کی ہونے والے ایک خاطر قتل کے گرد گھومتی ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں پی ٹی وی نے بے شمار سپرہٹ لانگ پلے تیار کئے جو آج تک ناظرین کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔

مزید : کلچر