35 سال بعد ملک میں عمران خان کی شکل میں بڑی خوشگوار تبدیلی آئی ،میاں عتیق الرحمان

35 سال بعد ملک میں عمران خان کی شکل میں بڑی خوشگوار تبدیلی آئی ،میاں عتیق ...

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میاں عتیق الر حمن نے کہا ہے کہ 35 سال بعد ملک کے اندر عمران خان کی شکل میں بڑی خوشگوار تبدیلی آئی ہے اور ان شاء اللہ اس تبدیلی کے بڑے مثبت اور تعمیری اثرات ملک وقوم کی سیاست ،معیشت پر مرتب ہونے کیساتھ اس کے فوائد وثمرات عوام میں منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ماضی کی حکومتوں نے ملک کو 30 ارب ڈالر کا مقروض کردیا ۔

جس کی وجہ سے آج قوم کا بچہ بچہ ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے قومی ادارے مفلوج ہوچکے تھے وزیراعظم عمران خان نے ایک طرف ملک کو قرضوں کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے بڑے انقلامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے تو دوسری طرف عام آدمی کو ریلیف کیلئے بھی مضبوط اور ٹھوس بنیادوں پر جامعہ حکمت عملی تیار کی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایک ایسا محب وطن ،اسلام پسند اور عوام دوست لیڈر میسر آیا ہے جس کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے جو ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان عمل میں مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہے سیاسی مخالفین متحد ہوکر عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے کبھی اسمبلی کے اندر اور کبھی اسمبلی کے باہر ڈرامے بازی اور شعبدہ بازی کررہے ہیں اس سے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں ہورہی بلکہ یہ سب کچھ اپنی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں مگر وزیراعظم ان سے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرکے عام آدمی کی حالت بدلنے کیلئے خرچ کریگا

مزید : میٹروپولیٹن 4