فلم ’’نائن الیون ‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی ‘‘رکھ دیا گیا

فلم ’’نائن الیون ‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی ‘‘رکھ دیا ...
 فلم ’’نائن الیون ‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی ‘‘رکھ دیا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)عاصم فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’’نائن الیون ‘‘ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ فلمساز و ہدایتکار و رائٹر قاسم پنہور کا کہنا ہے کہ فلم کے نام پر سنسر بورڈ نے اعتراض کیا تھا جس پر اب فلم کا نام تبدیل کرکے ’’ایجنٹ انیلا ان دبئی ‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا یہ میری پہلی کاوش ہے جس کاپوسٹر جاری کردیا گیا ہے، انشااللہ ایک مہینے میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کر دوں گا۔ فلم میں پہلی بار ٹی وی اداکارہ ردا علی اصفہانی بطور ہیروئن کام کر رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں غلام محی الدین، مصطفی قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، سلمان سعید، یسریٰ زیب خان، اسلم شیخ شامل ہیں۔

، منظور مراد اور عارف بھایا شامل ہیں جبکہ میرے بیٹے عاصم پنہور نے بطور چائلڈ ایکٹر اس میں کام کیا ہے۔ فلم کے بھارتی گلوکارہ نیہا کاکڑ نے گیت گائے ہیں۔ فلم کی نمائش مارچ 2019 میں کی جائے گی۔

مزید : کلچر