چیئرمین پیمراکی یونائیٹڈ پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

چیئرمین پیمراکی یونائیٹڈ پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات
 چیئرمین پیمراکی یونائیٹڈ پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر)پیمرا کے چیئرمین سلیم بیگ نے کراچی میں یونائیٹڈ پروڈیوسرزایسوسی ایشن(یوپی اے) کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی جس میں ٹیلی ویڑن کے معروف پروڈیوسرز بھی شامل ہیں جن میں سید مبشرامام،ثمینہ احمد اور ماریہ واسطی سمیت بہت سے دیگر لوگ شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ شرکاء نے بھارتی مواد پر پابندی کے اثرات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی اہم گفتگوکی۔اس بارے میں ادکارہ وپروڈیوسر ماریہ واسطی نے کہا کہ چیئرمین پیمراسے ملاقات بہت اچھی رہی جس میں بہت سے اہم معاملات زیربحث آئے جن میں غیرقانونی طریقے سے پاکستان آنے والا بھارتی مواد ، جس کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی ایچ کے ذریعے چلائے جانے والے بھارتی ڈراموں اور پروگراموں کی روک تھام شامل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کوپابند کیا جائے کہ وہ اشتہارات میں بھارتی ٹیلنٹ کی بجائے پاکستانی ٹیلنٹ کو ترجیح دی جائے تاکہ مقامی فنکاروں اور تکنیک کاروں کو روزگارمل سکے۔ماریہ واسطی نے مزیدکہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بے حدمشکور ہوں جنہوں نے بھارتی مواد پر پابندی لگانے کا بہت بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جو ہماری انڈسٹری کے مستقبل کے لئے خوشحالی کی نوید لائیں گے۔

مزید : کلچر