ریڈیو پاکستان کا معروف فلمی نغمہ نگار تنویر نقوی کو بھر پور خراج عقیدت

ریڈیو پاکستان کا معروف فلمی نغمہ نگار تنویر نقوی کو بھر پور خراج عقیدت

لاہور( فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان سے معروف فلمی نغمہ نگار ،شاعرتنویر نقوی کی یاد میں خصوصی دستاویزی پروگرام آواز دے کہاں ہے نشر ہوا جس کے راوی خورشید علی،ریکارڈنگ انجینئرطارق محمود اور رائٹر و پروڈیوسر مدثر قدیر تھے ۔پروگرام میں تنویر نقوی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ ان کے لکھے ہوئے نغمات کی خوبصورت مکسنگ کی گئی جس کے باعث پروگرام کی صوتی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ۔پروگرام میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے معروف شاعر قائم نقوی کا کہنا تھا کہ تنویر نقوی کا اصل نام سید خورشید شاہ تھا مگر انھوں نے فلمی دنیا سے تعلق تنویر نقوی کے نام سے بنایاانہیں دھنوں پر شعر کہنے میں ملکہ حاصل تھا انھوں نے اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں کے لئے بھی گیت نگاری کی ۔

جبکہ سئینیر صحافی اور ادب شناس اقبال بخاری کا تنویر نقوی کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھوں گیت نگاری کے ساتھ ساتھ فلم نور اسلام کے لئے جو نعت لکھی وہ آج بھی سامعین کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے تنویر نقوی کے عروج کا دور پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور تھا ۔تنویر نقوی کے حوالے سے نشر ہوئے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوبز صحافی اے آر گل کا کہناتھا کہ تنویر نقوی نے تقسیم سے قبل بمبئی میں 20سے زائد فلموں کے لئے نغمات تحریر کئے اور قیام پاکستان کے بعد تو انھوں نے ملکی فلم انڈسٹری کے لئے جو خدمات انجام دیں انھیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : کلچر