سعودی عرب میں محفل سماع راحت فتح علی خاں پر فارم کریں گے

سعودی عرب میں محفل سماع راحت فتح علی خاں پر فارم کریں گے

لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان کے مانہ ناز گلوکار و قوال راحت فتح علی خاں نے کہا ہے کہ قوالی صدیوں پرانا فن ہے‘ صوفیانہ کلام سیدھا دل میں اترتا ہے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار قوالی پیش کروں گا۔ راحت فتح علی خاں جو سعودی عرب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے موجود ہیں نے کہا ہے کہ ہم نے رواں برس جنوری میں دنیا بھر میں ’’جسٹ قوالی‘‘ کے نام سے محافلِ سماع کا اعلان کیا تھا، اب تک ایک درجن سے زائد ممالک میں عارفانہ اور صوفیانہ کلام پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہمیں ابھی تک بہت شان دار رسپانس ملا ہے کیوں کہ قوالی صدیوں پرانا فن ہے، جس میں صوفیانہ کلام سماعتوں کے ذریعے سیدھا دل میں اتر جاتا ہے۔

مزید : کلچر